Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مٹھی بھر خاک کا شاہکار

    مسلم شریف کی حدیث میں حضرت سلمہ بن اکوع رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جنگ حنین میں جب کفار نے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو چاروں طرف سے گھیر لیا تو آپ اپنی سواری سے اتر پڑے اورزمین سے ایک مٹھی مٹی لے کرکفار کے چہروں پر پھینکی اور”شَاھَتِ الْوُجُوْہُ” فرمایاتو کافروں کے لشکر میں کوئی ایک انسان بھی باقی نہیں رہا جس کی دونوں آنکھیں اِسی مٹی سے نہ بھر گئی ہوں چنانچہ وہ سب اپنی اپنی آنکھیں ملتے ہوئے پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلے اور شکست کھا گئے اور حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کے اموال غنیمت کو مسلمانوں کے درمیان تقسیم فرما دیا۔(1)
                 (مشکوٰۃ جلد ۲ ص ۵۳۴ باب المعجزات)
    اسی طرح ہجرت کی رات میں حضورصلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے کاشانہ نبوت کا محاصرہ کرنے والے کافروں پر جب ایک مٹھی خاک پھینکی تو یہ مٹھی بھر مٹی تمام کافروں کے سروں پر پڑ گئی۔(2)(مدارج جلد ۲ ص ۵۷)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!