Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

طواف تحیة المسجد

یہ ہر اس شخص کے لیے مستحب ہے جو مسجد حرام میں داخل ہو بشرط یہ کہ اس کے ذمہ کوئی اور دوسرا طواف واجب نہ ہو۔ جیسے کہ عمرہ کرنے والا کہ اس پر اول طواف عمرہ ادا کرنا فرض ہے۔ وہ پہلے داخل ہوتے ہی اس کو ادا کرے گا۔ اور یہی طواف قائم مقام تحیة المسجد کے بھی ہو جائے گا جیسا کہ کوئی مسجد میں آئے اور فرض ہو رہے ہوں اور وہ ان میں شریک ہو جائے تو یہ فرض ہی قائم مقام تحیة المسجد کے ہو جائیں گے۔ اگر طواف سے کوئی چیز مانع ہو تو مسجد میں حاضر ہو کر پہلے تحیة المسجد کے نفل ادا کر لے بشرط یہ کہ وقت کراہت نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!