Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

انسان کے اعمال کا تجسم اور جاودانگی

  انسان کے اعمال کا تجسم اور جاودانگی

    قرآن کریم اور رہبران دین کے فرامین اور احادیث
سے استفادہ ہوتا ہے کہ نہ فقط انسان ہمیشہ رہنے والا اور جاوید ہے، بلکہ اس کے
اعمال و آثار بھی محفوظ ہوتے ہیں  اور ختم
نہیں  ہوتے، انسان عالم قیامت میں  اپنے تمام اعمال و آثار کو مصور اور مجسم شکل میں
 دیکھے گا اور مشاہدہ کرے گا۔
    اچھے اعمال و آثار نہایت حسین، خوبصورت اور
لذت بخش شکل میں  مجسم ہوں  گے اور سرور و لذت کا باعث بنیں  گے، مگر انسان کے برے اعمال نہایت بدصورت، وحشت
ناک، مہیب و اذیت ناک شکل میں  مجسم
ہوں  گے اور درد و رنج اور عذاب کا باعث بنیں
 گے۔
    (اس سلسلے میں  مزید تفصیل کے لئے عدل الٰہی، بحث معاد کی طرف
رجوع کیجئے گا)
    اس سلسلے میں  ہم قرآن کریم کی تین آیات اور رسول اکرم ۱کی احادیث کے بیان پر اکتفا کرتے ہیں :
     یوم تجد کل نفس ماعملت من خیر محضرا و ما عملت من سوء تو دلو ان بینھا و بینہ
امدا بعیداً
    (آل عمران، آیت ۳۰)
    “وہ دن جب انسان اپنے ہر نیک کام کو
اپنے سامنے حاضر دیکھے گا، اسی طرح برے کام کو بھی، وہ چاہے گا کہ کاش اس کے اور برے
کام کے درمیان زیادہ فاصلہ ہوتا۔ “
    اس آیت میں  تصریح ہے کہ انسان عیناً اپنے نیک کام ہی کو
مطلوب اور محبوب صورت میں  دیکھے گا اور
اپنے برے کام کو بعینہ ایسی صورتوں  میں  دیکھے گا، جن سے اس کو نفرت و وحشت ہو گی، چاہے
گا کہ اس سے فرار کر جائے یا اس صورت کو اس سے دور کیا جائے، لیکن وہ جگہ فرار کر
سکنے کی جگہ نہ ہو گی اور نہ ہی انسان کے عمل کو انسان سے جدا کیا جا سکے گا۔
    اس عالم میں  مجسم شکل میں  حاضر ہو جانے والا انسانی عمل اس کے وجود کے ایک
حصے اور جزو کی طرح ہو گا، جو اس سے جدا نہیں  کیا جا سکتا۔
    (۲) ووجدو اما عملوا حاضرا    (سورۂ
کہف، آیت
۴۹)
    “دنیا میں  انجام دیئے ہوئے ہر عمل کو اپنے سامنے حاضر پائیں
 گے۔ “
    اس آیت کا مفہوم اور معنی بالکل پہلی آیت
والا ہے۔

    (۳) یومئذ یصدر الناس اشتاتا لیرو
اعمالھم فمن یعمل مثقال ذرة خیرا یرہ، ومن یعمل مثقال ذرة شرا یرہ
(سورۂ زلزال، آیات ۶ یا ۸)
    “اس دن انسان باہر آئیں  گے تاکہ (اعمال کی نمائش گاہ عمل میں) ان کے
اعمال انہیں  دکھائے جائیں۔ جس نے ذرہ
برابر بھی نیک کام انجام دیا ہے، اسے قیامت میں  دیکھے گا اور جس نے ذرہ برابر برا کام انجام دیا
ہو گا، اس کو بھی اس جگہ دیکھے گا۔ انسان باقی و دائمی ہے، انسان کے اعمال و آثار
بھی محفوظ، باقی اور جاوداں  ہیں، عالم
آخرت میں  انسان دنیوی زندگی میں  کمائی ہوئی چیزوں، اخلاق اور اعمال کے ساتھ زندگی
گذارے گا۔ یہ کمائی، اعمال اور اخلاق، حیات اخروی میں  ہمیشہ کے لئے اس کا اچھا یا برا سرمایہ اور نیک یا
برے ساتھی ہوں  گے۔
احادیث مبارکہ
    مسلمانوں
کا ایک گروہ کافی دور سے رسول اللہ
۱کی خدمت میں  شرف یاب ہوا اور دیگر باتوں  کے ضمن میں  آپ سے نصیحت کی خواہش کی۔ رسول اکرم نے چند
جملات ارشاد فرمائے، جن میں  سے ایک جملہ یہ
ہے کہ
    “ابھی سے آخرت کے لئے اچھے رفقاء اور
ساتھیوں  کا انتخاب کریں، اس لئے کہ عالم
آخرت میں  انسان کا کردار و اعمال ہی بصورت
جسم اس کے زندہ ساتھی ہوں  گے۔ “
    حیات جاوید کا قائل مومن انسان اپنے خیالات، اخلاق
و عادات اور اعمال، چال چلن میں  ہمیشہ پوری
توجہ دیتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ زود گذر دنیوی امور میں  سے نہیں  بلکہ یہ تمام چیزیں  انسان کی اپنی اگلی دنیا میں  بھیجی ہوئی چیزیں  ہیں  اور
اسے اسی سرمایہ کے ساتھ عالم آخرت میں  زندگی گذارنا ہو گی۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!