islam
اہل وعیال پر خرچ کرنے کی فضیلت
اہل وعیال پر خرچ کرنے کی فضیلت
ہمارے پیارے ، آقا مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ایک دینا روہ ہے جو تم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں خرچ کیا ، ایک دینا ر وہ ہے جو تم نے کسی غلام پر خرچ کیا ، ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی مسکین پر خرچ کیا اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا ، ان میں سب سے زیادہ اجر اُس دینار کا ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔ (1)
حضرت سَیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : (بروزِ قیامت)سب سے پہلے جو چیز انسان کے ترازوئے اعمال میں رکھی جائے گی وہ انسان کا وہ خرچ ہوگا جو اس نے اپنے گھر والوں پر کیا ہوگا۔ (1)
سرکارِ مکہ مکرمہ ، سردارِ مدینہ منوّرہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : تم جو کچھ بھی اللہتعالیٰ کی رِضا کے لئے خرچ کرتے ہو اس کا تمہیں اجر دیا جاتا ہے حتی کہ اس نوالے کا بھی جسے تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔ (2)
________________________________
1 – مسلم ، کتاب الزکاة ، باب فضل النفقة الخ ، ص۳۸۸ ، حدیث : ۲۳۱۱
________________________________
1 – المعجم الاوسط ، ۴ / ۳۲۸ ، حدیث : ۶۱۳۵
2 – مسلم ، کتاب الوصیۃ ، باب الوصیۃ بالثلث ، ص ۶۸۲ ، حدیث : ۴۲۰۹